جیکب آباد، گرمی کی شدت میں اضافے اور پینے کا صاف پانی استعمال نہ کرنے کی وجہ سے گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی

جمعہ 29 مئی 2020 17:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے اور پینے کا صاف پانی استعمال نہ کرنے کی وجہ سے گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی، درجنوں بچے و بڑے گیسٹرو میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے اور پینے کا صاف پانی استعمال نہ کرنے کی وجہ سے گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی ہے اور شہر و گردونواح میں درجنوں بچے و بڑے گیسٹرو میں مبتلا ہوگئے ہیں، گیسٹرو کی وباء کی وجہ سے سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑتی ہے جبکہ جیکب آباد میں شہریوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں اس لیے گیسٹرو تیزی سے پھیل رہا ہے اور آئندہ چند روز میں مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو اور اپنے بچوں کو گرمی سے بچائیں اور پانی کو ابال کر استعمال کریں اگر کسی کو گیسٹرو ہوجائے تو فوراً نمکول کا پانی استعمال کرائیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ گیسٹرو کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے مگر سرکاری اسپتالوں میں کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سول اسپتال اور جمس اسپتال میں گیسٹرو ایمرجنسی وارڈ قائم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں