جیکب آباد کی گولو اسٹریٹ میں چوری کی وارات،25تولا زیورات اور نقدی لے گئے

جمعہ 29 مئی 2020 18:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) جیکب آباد کی گولو اسٹریٹ میں چوری کی وارات،25تولا زیورات اور نقدی لے گئے،سگریٹ کی ایجنسی میں نقب زنی نقدی اور سگریٹ لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ائیر پورٹ تھانے کی حدود گولا اسٹریٹ میں چوری کی واردات ہوئی چوروں نے ڈاکٹر عبدالوہاب کے گھر میں داخل ہوکر 25تولا زیورات اور تین لاکھ نقدی سمیت قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے اطلاع پر حدود کی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا ڈاکٹر وہاب پٹھان کے مطابق اہل خانہ رات بہنوئی کے گھر گئے ہوئے تھے جس کے پیچھے چوری کی واردات ہوئی ہے دوسری جانب سول لائین تھانے کی حدود میں کوئٹہ روڈ پر واقع سگریٹ کی ایجنسی کی دوکان میں چورنقب لگا کر لاکھوں روپے نقدی اور سگریٹ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں