جے ٹی آئی کی جانب سے جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 30 مئی 2020 19:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) جے ٹی آئی کی جانب سے جعلی ڈومیسائل کے اجرا اور تعلیمی اداروں میں مقامی لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی اورغیر مقامیوں کی بھرتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، شہر کی سڑکوں پر مارچ، پریس کلب سامنے دھرنا ، جعلی ڈومیسائل رد اور قانون سازی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت طلباء اسلام جے ٹی آئی کی جانب نے سندھ میں غیر مقامی افراد کوڈمیسائل جاری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ، جے ٹی آئی سندھ کے سابق جنرل سکریٹری حماد اللہ انصاری ، جی ٹی آئی کے صدرتاج محمود امروٹی ، مولانا عبد الجبار رند، شہری اتحاد کے عابد ابڑو، ہیومن رائٹس کے عبید اللہ بلوچ ، یوتھ اتحاد کے رضوان سومرو اور دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی قیادت میں جیکب آباد کے ضلعی دفتر سے نکالا گیا ، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے ،جن پر جعلی ڈومیسائل نامنظور، ڈومیسائل اور PRC کے لئے قانون سازی کی جائے جیسے نعرے درج تھے مظاہرین نے کورونا کی وجہ سے شہر کے راستوں پر سماجی دوری رکھ کر نعرے لگائے،بعد میں شہر کے اہم ڈی سی چوک اور پریس کلب پر دھرنا دیا، اس موقع پر شہری اتحاد کے جنرل سکریٹری اور جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر مقررین نے کہا کہ سندھ میں غیر مقامی افراد کو جعلی ڈومیسائل جاری کرنا زیادتی ہے جن کو سزا دیکر قانون کے حوالے کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

ڈومیسائل گواہوں اور دستاویزات کی تصدیق کے بعد جاری ہوتا ہے ، لیکن تعلقات اور پیسوں کے عیوض جعلی ڈومیسائل بنانے کی تجارت کی جارہی ہے جس سے تعلیمی اداروں میں داخلے ، سول سروسز ، مخصوص سیاسی عہدوں اور مسلح افواج میں نوجوانوں کی نوکریوں پر ڈاکہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریت کے قانون اور سندھ کے سندھ رولز میں خلا ء کو ختم کرکے آئین کے آرٹیکل 37 اور 38 پر عمل پیرا ہوکر وفاق اور سندھ میں ملازمتیں دی جائیں، آخر میں مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے اور منظم مافیا کے خلاف مقدمات داخل کرکے کڑی سزا دی جائے۔

ڈومیسائل اور مستقل طور پر رہائشی دونوں سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا مستقل اور منظم نظام تشکیل دیں۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں احتجاج کیا گیا، ٹھل میں جے ٹی آئی کے ضلعی صدر خلیل الرحمٰن سرکی ،گڑہی خیرو میں مولانا سلیم اللہ بروہی ، اسداللہ حیدری ، غلام مرتضیٰ بروہی ، محکم الدین بروہی ، باہو کوسو ، جونگل ، میر پور ، مبارک پور سمیت چھوٹے بڑے علاقوں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں