جیکب آباد :شہر میں پینے کے پانی کی میگا اسکیم کی عدم تکمیل اور پانی کی عدم فراہمی پر تپتی دھوپ میں مظاہرہ

ہفتہ 30 مئی 2020 19:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) جے یو آئی اور ہیومن رائٹس اور شہریوں کی جانب سے شہر میں پینے کے پانی کی میگا اسکیم کی عدم تکمیل اور پانی کی عدم فراہمی پر تپتی دھوپ میں مظاہرہ،شہر میں مارچ کے بعد پریس کلب کے سامنے دھرنا،شہری اتحاد جلد تحریک چلائی گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور ہیومن رائٹس جیکب آباد کی جانب سے جیکب آباد میں سوا دو ارب روپے کی میٹھے پانی کی میگا اسکیم کا کام مکمل نہ کرنے اور پانی کی عدم فراہمی پر ایک احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ، تعلقہ امیر حافظ میر محمد بنگلانی، مولانا عبدالجبار رند،سٹی فورم کے صدر حماداللہ انصاری،ہیومن را ئٹس کے نعمت اللہ لاشاری،ختم نبوت کے ضلعی صدر مولانا تاج محمد چنا، جے ٹی آئی تاج امروٹی ، اقلیتی رہنما دلیپ کمار،و دیگر تنظیموں کی رہنماوں اور شہریوں کی قیادت میں دفتر جے یو آئی جیکب آبادسے نکالا گیا، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز تھے جن پر شہریوں کو پانی فراہم کرو،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کروکے نعرے درج تھے مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شہر کے اہم ڈی سی چوک اور بعد پریس کلب کے سامنے دھرنا ددیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی مقررین نے خطاب میں کہا کہ سوا دو ارب خرچ ہونے کے باوجود پانی کا منصوبہ چھ سال سے نامکمل ہے شہری پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیںاور شہریوں کو پانی فراہم نہ کرنا افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا کہ اس میگا اسکیم کو ناکام کرنے کی سازش کی جارہی ہے، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ واٹر اسکیم کو مستقل بہتر انداز میں چلانے کیلئے سول سوسائٹی، صحافیوں، وکلا، بیوپاریوں ، پرمشتمل واٹر مینجمنٹ بورڈ بنایا جائے مزید یہ کہ جیکب آباد گرم علاقہ ہونے کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم اور جیکب آباد میں جاری کئے گئے جعلی ڈومیسائل مسترد کرنے کا طالبہ بھی کیاگیااور اعلان کیا کر جلد شہری اتحاد کی جانب سے پانی کے مسئلے پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں