جیکب آباد پولیس فورس کے لاکھوں روپے مالیت کے دو گھوڑے مر گئے

گھوڑے کا علاج ذاتی خرچ سے کرایا ،فنڈ نہیں ملتے ،انچارج انسپکٹر سرفراز

بدھ 29 جولائی 2020 22:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2020ء) جیکب آباد پولیس فورس کے لاکھوں روپے مالیت کے دو گھوڑے مر گئے ،عدم توجہی کی وجہ بیمار ہوکر اہم نسل کے گھوڑے مرے تعداد دو رہ گئی ،گھوڑے کا علاج ذاتی خرچ سے کرایا ،فنڈ نہیں ملتے :انچارج انسپکٹر سرفراز تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس فورس کو صدیوں سے قائم گھوڑا فورس عدم توجہی کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے دس گھوڑوں میں سے اب صرف دو گھوڑے بچے ہیںچھ گھوڑے سابق ایس ایس پی بشیر بروہی کے دور میں چھ اعلی نسل کے گھوڑے کراچی منتقل کئے گئے ایک گھوڑا جسکا نام چاند تھا دو ماہ قبل بیمار رہنے کے بعد مر گیا ایک سال میں آسٹریلوی نسل کے تربیت یافتہ، لاکھوں روپے کی مالیت کے دوگھوڑے مر گئے ہیں1915میں برطانوی جنرل جان جیکب کے دور میں گھوڑا فورس قائم کی گئی تھی یہاں جان جیکب نے آکر گھوڑ سواری بھی کی تھی گھوڑوں کی دیکھ بھال کے لئے 3سائینس مالش کرنے والے ،6پولیس اہلکار سمیت ایک انسپکٹر مقرر ہے اس سلسلے میں گھوڑا فورس کے انچارج انسپکٹر سرفراز خان نے بتایا کہ گھوڑوں کا راشن نہیں ملتا مقرر عملہ آپس میں چندہ کرکے گھوڑوں کو چارہ دیتے ہیںجبکہ دو گھوڑے بیمار ہو گئے تھے جن کا علاج بھی زاتی خر چ پر کرایا لیکن وہ مر گئے پولیس فورس کے گھوڑے جہاں پالے جاتے ہیں وہ بھی زبون ہو گئی ہے جبکہ عملے کے سرکاری کوارٹر کی حالت بھی انتہائی خستہ ہے ہر وقت خطرہ رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں