جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے گا، ایس ایس پی جیکب آباد

جمعرات 30 جولائی 2020 18:17

جیکب آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) جیکب آباد میں عید الاضحٰی کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے سب ڈویزن سٹی اور صدر میں پولیس اور شہباز رینجرز کی جانب سی200 سے زائد مشکوک افراد کی سرچنگ اور ویریفکیشن کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد جناب محمد طارق نواز صاحب کے سخت احکامات پر سب ڈویزن سٹی اور صدر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی جانب سے مشکوک ہوٹلز، دوکانوں سمیت دیگر مشکوک مقامات پر چیکنگ اینڈ جوائنٹ پیٹرولنگ کی گئی اور 200 سے زائد مشکوک افراد کی ویریفکیشن کی گئی۔

اس وقت ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چیکنگ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں