جیکب آباد میں بارش کے بعد بجلی کا طویل بریک ڈائون ،10گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

سٹی ٹو فیڈر 48گھنٹے سے بند ،روڈ راستے تالاب بن گئے بلدیہ عملہ اور وزیر اعلی کی رین ایمرجنسی ٹیم غائب

ہفتہ 8 اگست 2020 20:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) جیکب آباد میں بارش کے بعد بجلی کا طویل بریک ڈائون ،10گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ،سٹی ٹو فیڈر 48گھنٹے سے بند ،روڈ راستے تالاب بن گئے بلدیہ عملہ اور وزیر اعلی کی رین ایمرجنسی ٹیم غائب شہباز پور کے قریب جمالی واہ نہر ابل پڑے پانی گھروں میں داخل مکین پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمع کے روز تین بجے سے شروع ہونے والی بارش رات دیر تک وقفے وقفے سے جاری رہی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے شہباز پور محلہ کے قریب جمالی واہ نہر کے اوپر ٹاپ ہونے کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث مکینوں کو سخے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بارش کے باعث شہر کے تمام فیڈرس ٹرپ کر گئے 10گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن کیا گیا جبکہ بارش سے پہلے ہی سٹی ٹو فیڈر سمیت دیگر فیڈر بجلی سے محروم رہے مذکورہ فیڈرس پر 48گھنٹے تک بجلی بند رہی بارش سے شہر کے راستے اور گلیاں تالاب بن گئی جبکہ صفائی کے لئے بلدیہ عملہ کہیں نظر نہ آیا وزیر اعلی سندھ کی رین رایمر جنسی ٹیم بھی غائب رہی جس کے باعث شہریوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں