جیکب آباد ، سیپکو کی صارفین سے زیادتیاں ،بحریہ کالج کا ٹرانسفارمر عید کے دن سے خراب ،مکین بجلی سے محروم

سیپکو عملے کا 200کے ٹرانسفارمرکی تنصیب کے لئے ڈیڑھ لاکھ طلب

ہفتہ 8 اگست 2020 20:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) جیکب آباد میں سیپکو کی صارفین سے زیادتیاں ،بحریہ کالج کا ٹرانسفارمر عید کے دن سے خراب ،مکین بجلی سے محروم ،سیپکو عملے کا 200کے ٹرانسفارمرکی تنصیب کے لئے ڈیڑھ لاکھ طلب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںسیپکو کی صارفین سے زیادتیاں جاری ہیں ،بحریہ کالج روڈ کا ٹرانسفارمر عید کے دن سے خراب ہے جو تاحال نہیں لگایا گیا ہے اہل محلہ کے مطابق سیپکو عملہ 200کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے ڈیڑھ لاکھ طلب کئے گئے ہیںعید کے دن بھی بجلی سے محروم رہے اسی طرح اولڈ میونسپل روڈ کے خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے چالیس ہزار سیپکو عملہ طلب کر ررہا ہے حبیب چوک کا ٹرانسفارمر جو عید کے دن سے خراب تھا پانچ روز سے مکین بجلی سے محروم تھے ان سے بھی ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے 60ہزار طلب کئے گئے مکینوں کا کہنا ہے کہ جب بل دیتے ہیں تو ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے پیسے کیوں دیں یہ زیادتی ہے اس سلسلے میں سیپکو کے ایل ایس نے بتایا کہ خراب ٹرانسفارمر کی مرمت سکھر سے کرائی جاتی ہے لیکن عوام کو جلد ریلیف دینے کے لئے جیکب آباد میں پرائیوٹ طور پر ٹرانسفارمر کی مرمت کرواتے ہیں جس پر اتنا خرچہ آتا ہے اگر ٹرانسفارمر سکھر لے جائیں مرمت کے لئے تو پھر اہل محلہ کو ہفتہ بجلی سے محروم رہنا پڑ سکتا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں