ٖجیکب آباد: جشن آزادی کے موقع پر ڈی سی کی جانب سی120فٹ کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کا اعلان

ڈی سی چوک کا نام پاکستان چوک رکھنے کا اجلاس میں فیصلہ ،افسران دفاتر پر قومی پرچم لہرائیں سرکاری گاڑی سبز پرچم کے سوا نظر نہ آئے ڈی سی غضنفر علی قادری

منگل 11 اگست 2020 21:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) جیکب آباد میں جشن آزادی کے موقع پر ڈی سی کی جانب سی120فٹ کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کا اعلان ،ڈی سی چوک کا نام پاکستان چوک رکھنے کا اجلاس میں فیصلہ ،افسران دفاتر پر قومی پرچم لہرائیں سرکاری گاڑی سبز پرچم کے سوا نظر نہ آئے ڈی سی غضنفر علی قادری تفصیلات کے مطابق جیکب آبا د میںجشن آزاد ی بھرپور طریقے سے منانے کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی غضنفر علی قادری کی صدارت میں ہوا جس میں ایس ایس پی طارق نواز،اے ڈی سی حاجن اجن ،رینجرس ڈی ایس آر ممتاز علی سمیت دیگر حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میںبلدیہ چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالنے ،ڈی سی چوک کام نام پاکستان چوک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جشن آزادی کی مرکزی تقریب بحریہ کالج میں ہو گی ڈی سی نے پاکستان چوک پر 120فٹ کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افسران دفاتر پر سبز پرچم لگائیں کوئی بھی سرکاری گاڑی بنا پرچم کے نہ ہو جشن آزاد ی منانے کا مقصد در اصل ان لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین کرنا بھی ہے جنکی کی بدولت ملک قائم ہوا اور محفوظ بھی ہے ملک کی حفاظت کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںآزاد ی کا دن زندہ قومیں مناتی ہیں جشن آزادی عوام بھرپور طریقے سے منائیں اور یہ ثابت کریں کہ پاکستانی متحد ہیں گھر اور سرکاری دفاتر پر جشن آزاد ی کی خوشی میں چراغان کیا جائے ایس ایس پی طارق نواز نے کہا کہ جشن آزادے کے حوالے سے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیںکہیں مشکوک گاڑی یا چیز نظر آئے پولیس کو فوری اطلاع کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں