جیکب آباد: یوفون اور زونگ کے سنگلز غائب

صارفین کو مشکلات کا سامنا رابطے چند گھنٹوں تک معطل

منگل 11 اگست 2020 21:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) جیکب آباد میں یوفون اور زونگ کے سنگلز غائب ،صارفین کو مشکلات کا سامنا رابطے چند گھنٹون تک معطل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایک ہفتے کے دوران موبائل فون سروس کے سگنل غائب رہنے کی صارفین نے شکایات کی ہیں یو فون اور زونگ کے صارفین سگنلز گم ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا چند گھنٹوں تک رابطے بھی معطل ہو گئے صارفین یاسین احمد ،امجد علی ،آصف اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں یوفون اور زونگ کی سروس اکثر خراب رہنے لگی ہے نیٹ کی رفتار کم ہو جاتی ہے کال نہیں لگتی ،رابطوں میں دشواری پیش آتی ہے متعلقہ موبائل فون کمپنی شکایات کے باوجود ازالہ نہیں کرتی پی ٹی اے ناقص سروس پر موبائل فون کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرے اور انہیں بہتر سروس کی فراہمی کا پابند بنایاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں