جیکب آباد کے تھانہ پنہوں بھٹی کی حدود سے میاں بیوی مبینہ طورپہ اغواء

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:59

جیکب آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) جیکب آباد کے تھانہ پنہوں بھٹی کی حدود سے میاں بیوی مبینہ طورپہ اغوا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کہ تلاشی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ پنہوں بھٹی کی حدود لال شاہ لاڑو کے قریب سے جیپ سوارمسلح افرادنے گائوں جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار گل حسن اور ان کی بیوی ملوکاں کواغوا کرلیا گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس نے علائقے کی ناکہ بندی کر کہ تلاشی لینا شروع کردی ہے،تھانہ پنہوں بھٹی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ علاقہ کو مکمل ناکابندی کرکے سیل کردیا گیا ہے،ملزمان کسی گائوں میں چھپ گئیں ہیں،جلد ہی گرفتار کر کے مغویوں کو آزاد کرایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں