جیکب آباد ، ضلعی تعلیمی افسر کی سیٹ دو ماہ سے خالی، دفتری امور متاثر، اساتذہ و عملہ پریشان

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:23

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء)جیکب آباد کے ضلعی تعلیمی افسر کی سیٹ دو ماہ سے خالی دفتری امور متاثر اساتذہ و عملہ پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ضلع تعلیمی افسر کی سیٹ دو ماہ سے خالی پڑی ہے جس پر تا حال کوئی تقرری نہیں کی گئی ہے جس کے باعث دفتری امور شدید متاثر ہیں جبکہ عملہ اور اساتذہ بھی سخت پریشان ہیں افسر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے سائیلن کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں