جیکب آباد، بلدیہ کے ملازمین تنخواہ سے محروم ،مالی مشکلات کا شکار ،بلدیہ ایڈمنسٹریٹر کی تقرری بھی نہ ہوسکی

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:23

ٓجیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) جیکب آباد بلدیہ کے ملازمین تنخواہ سے محروم ،مالی مشکلات کا شکار ،بلدیہ ایڈمنسٹریٹر کی تقرری بھی نہ ہوئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کے ملازمین کو سندھ حکومت کے احکامات کے باوجود تاحال تننخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی ہے جس کی وجہ سے ملازمین سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں ،ملازمین کوعاشورہ سے قبل تنخواہ جاری کرنا تھی لیکن تاحال ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں ،جبکہ بلدیہ جیکب آباد نیب کے ریڈار پر آنے کے بعد کوئی افسر ایڈمنسٹریٹر کی چارج لینے کو تیار نہیں ،جس کے باعث بلدیہ کے معاملات درہم برہم ہو گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی کو بلدیہ جیکب آباد کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا پر ناصڑ عباسی نے چارج لینے سے انکار کر دیا جس کے بعد تاحال کوئی نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر نہیں کیا گیا ہے 15روز سے بلدیہ بنا ایڈمنسٹریٹر کے چل رہا ہے معلوم ہوا ہے کہ محمد حنیف پتافی اور ابوبکر سدہایو کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بنانے کے لئے غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں