جیکب آبادریلوے حکام کی لاپرواہی ،دلمراد کے قریب ٹریک پر ایک ماہ سے پانی میں جمع

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:42

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) جیکب آبادریلوے حکام کی لاپرواہی ،دلمراد کے قریب ریلوے ٹریک ایک ماہ سے پانی میں ڈوبا ہوا ،پانی کی نکاسی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ،کسی بھی ناخوشگوار واقع کا خدشہ،باثروں نے مچھلی کے تالابوں کی وجہ سے پلیں بند کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریک پر ہر سال پانی جمع ہوتا ہے پانی بڑھا تو ٹرین بند کرسکتے ہیں:پی ڈبلیو آئی ریلوے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ریلوے حکام کی لاپرواہی کے باعث دلمرا د کے قریب ریلوے ٹریک پانی میں ڈوب گیا ہے جس کو ایک ماہ سے زائد ہو گیا ہے پانی کی نکاسی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیںجس سے ہر وقت کسی ناخوشگوار واقع کا خدشہ رہتا ہے اسی ٹریک سے روز موہن جو دڑو ایکسپریس گذرتی ہے اس سلسلے میں ریلوے کے پی ڈبلیو آئی تنویر احمد نے رابطے پر بتایا کہ ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبا ہوا ضروری ہے پانی کی سطح پانچ انچ ہے جب ایک فٹ ہو تو انجن اور ٹریک کے لئے خطرہ ہوتا ہے افسران نے معائنہ کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانی بڑھا تو ٹرین بند کر دیں گے ٹریک پر جمع پانی کہاں نکالیں روڈ بھی ٹریک سے اونچا ہے بااثروں نے اپنے مچھلی کے تالابوں کی وجہ سے پلیں بند کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پانی نہیں جاتا ،پانی بہائوکی صورت میں ٹریک کو کاٹتا ہے یہ پانی کھڑا ہوا ہے یہ راستہ عبور کرتے ہوئے ٹرین کی رفتار 65سے 15کر دی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں