جیکب آباد،کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد

پیر 21 ستمبر 2020 23:12

جیکب آباد۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف قومی امن کونسل ار ہیومن رائیٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں قومی امن کونسل آر اور ہیومن رائٹس کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی تھیم ہوٹل ٹاور روڈ سے ڈیویزن صدر لاڑکانہ عبدالنبی لاشاری ضلعی صدر عبدالمالک تھیم ضلعی جنرل سیکریٹری دانش علی، ضلعی چیف آرگنائزر شعبان علی پتافی کی قیادت میں ڈی سی چوک تک نکالی گئی،ریلی میں قومی امن کونسل آر کے رہنمائوں اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکائ کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے،شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان پاک آرمی زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے،ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

ریلی کے سربراہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ظلم و بربریت کر رہا ہے،کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی پائمالی کے ساتھ کشمیری عوام کی زندگی مکمل طور پر مفلوج بنادی گئی ہے، عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں