جیکب آباد کے سول اسپتال میں ایک کروڑ 67لاکھ روپے کی کرپشن،اینٹی کرپشن نے ٹھیکیداروں کو طلب کرلیا

منگل 22 ستمبر 2020 19:29

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) جیکب آباد کے سول اسپتال میں ایک کروڑ 67لاکھ روپے کی کرپشن ، سول ہسپتال کے 22ملازمین اور ٹھیکیداروں کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا ،اودیات ،ڈائیٹ اور فیو ل کی مد میں ایک کروڑ 67لاکھ کی کرپشن کیس میں تفتیش کی جائے گی سابق سول سرجن سمیت چار ملازمین اس کیس میں گرفتار ہیں ،سول سرجن نے عملے کو تحقیقات میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سول ہسپتال کے 22ملازمین جن میں ڈاکٹر سکندر سومرو ،ڈاکٹر صادق لاشاری ،ڈاکٹر عبدالحکیم ،ڈاکٹر فرحین ،ڈاکٹر رومانہ ،ڈاکٹر غزالہ ،میل اسٹاف نرس قادر بخش ،محمد یونس ،ڈسپینسر عبدالرزاق،عبدالخالق،محمدحسین ،ممتاز علی ،اسٹور کیپر برکت شاہ ،ٹھیکیدارامجد سومرو،تنویر بروہی،ماجد پھوڑ ،پردیپ کمار ،امداد سومرو،واشو مل ،وحید بروہی ندیم میمن ،اور بولان پیٹرول پمپ کے منیجر کو 23ستمبر کو اینٹی کرپشن پولیس نے طلب کر لیا ہے اس حوالے سے سول سرجن ڈاکٹر انیس الرحمن سنجرانی نے متعلقہ عملے کو احکامات جاری کئے ہیںسول ہسپتال جیکب آباد میں ادویات ،ڈائیٹ اور فیول کی مد میں ایک کروڑ 67لاکھ کی کرپشن کے کیس کے متعلق تفتیش کی جائے گی اس کیس میں سابق سول سرجن داکٹر غضنفر علی بگٹی ،ہیڈ کلر ک عبدالستا ر مغیر ی ،اکائونٹنٹ محمد بخش سومروسمیت چار ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے ،اینٹی کرپشن پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سول ہسپتا ل کے ڈاکٹرز عملے اور ٹھیکداروں کو طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں