مذہبی فرقہ واریت کے متعلق انتشاری گفتگو سے گریز کرنا چاہیے ،عبدالغفار طاہری

منگل 22 ستمبر 2020 19:31

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) خواجہ سجن سائیں کا پیغام محبت امن اور انسانیت کی اصلاح کے لئے پیغام ہے ہمیں مذہبی فرقہ واریت کے متعلق انتشاری گفتگو سے گریز کرنا چاہیے ہمیں کسی بھی مذہب یا مسلک کے بڑوں اور رہنماؤں کو برا نہیں کہنا چاہیے معاشرے میں برداشت کی ضرورت ہی:سینئر رہنما عبدالغفار طاہری تفصیلات کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین کے تحت ضلع بھر کی برانچ کے تنظیمی دورے خلیفہ عبدالغفار طاہری ضلعی صدر خالد علی طاہری کی قیادت میں کیے گئے جس میں ضلعی رہنماؤں نے مختلف برانچ کے عہدیداران سے مشترکہ اجلاس منعقد کر کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں عبدالغفار طاہری ضلعی صدر خالد علی طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی بھی مذہب یا مسلک کے بزرگ یا رہنما کو غلط نہیں کہنا چاہیے اور مذہبی فرقہ واریت کے انتشار پھیلانے والی گفتگو سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ دین اسلام سے ہم کو صبر اور برداشت کا بھی درس ملتا ہے پیر آف کنڈیارو سندھ کے سجادہ نشین سجن سائیں کا پیغام محبت امن اور انسانیت کی اصلاح کا پیغام ہے رہنماؤں نے اللہ والی برانچ فیملی لائن جعفرآباد محلہ پیچوہا گوٹھ عبدالرحن برڑو میر پور برڑو کے تنظیمی دورے کیے اس موقع پر خلیفہ عبد الغفار طاہری خالد طاہری علامہ فخرالدین طاہری امیر بخش طاہری عبدالباقی ذولفقار طاہری علی نواز طاہری نادر طاہری ثناء اللہ طاہری امداد طاہری موجود تھے اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور آخر میں ملک وقوم کی خوشحالی کشمیری عوام اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیںکی گئیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں