جیکب آباد سول ہسپتال کے ڈاکٹرس کا دوسرے روز بھی احتجاج

منگل 22 ستمبر 2020 19:54

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) جیکب آباد سول ہسپتال کے ڈاکٹرس کا دوسرے روز بھی احتجاج ،جمس بھیجے گئے ڈاکٹرس کی واپسی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سول ہسپتال کے 19سے زائد ڈاکٹرس کو جمس میں کام کرنے کے احکامات کے خلاف دوسرے روز بھی پی ایماے ،ینگ ڈاکٹرس ایسوسئیشن ،پیر امیڈیکل اسٹاف کی جانب سے سول ہسپتال میں احتجاج کیا گیا ڈاکٹر س نے او پی ڈی کو بائیکاٹ کرکے سخت نعریبازی کی اس موقع پر پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر عبدالغفار رند،ینگ ڈاکٹر س کے ڈاکٹر عادل کھوسو،ڈاکٹر طفیل ،ڈاکٹر عبدالرشید انصاری ،ڈاکٹر بابو،منظور دشتی ،اسلم گل،غلام مرتضی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے یہ کیسی پالیسی ہے کہ سول ہسپتال کے ڈاکٹرس کو جمس کام کرنے کے احکامات دیئے جا رہے ہیں جس سے سول ہسپتال کی او پی ڈی ،زچگی سمیت تمام شعبے شدید متاثر ہوگئے ہیںسات گائناکالاجسٹ ،تین بچوں کی بیماریوں کے ماہر ٖڈاکٹر سمیت دیگر کو جمس میں کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے حالانکہ جمس انتظامیہ اپنا عملہ بھرتی کرنے کا اختیار رکھتی ہے تو پھر سول کو اس طرح سے کیوں تباہ کیا جا رہا ہے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں سیکریٹری کو فیصلہ واپس لینے کے لئے خط لکھا گیا ہے مطالبات کے تسلیم کئے جانے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں