جیکب آباد، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدموں میں روپوش ملزم گرفتار

بدھ 23 ستمبر 2020 18:41

جیکب آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدموں میں روپوش ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ گڑھی حسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران تھانہ میر پور برڑو میں ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدموں میں روپوش ملزم پٹھان عرف ہیرو ولد صحبت برڑو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی محمد طارق نواز کے سخت احکامات برائے منشیات کی روکتھام کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران ایک جی ایل آئی کار AMW-680 سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر منشیات 20 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ 2 بین الصوبائی چرس اسمگلرز محمد امین نندوانی اور اختر جان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم منشیات بلوچستان سے سندھ کی طرف سے اسمگل کر رہے تھے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں