جیکب آباد ،تھلیمیا سینٹر کی بند ش کے خلاف ورثہ کا مریض بچوں کے ہمراہ سول ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 23 ستمبر 2020 21:37

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) جیکب آباد میں تھلیمیا سینٹر کی بند ش کے خلاف ورثہ کا مریض بچوں کے ہمراہ سول ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ ،سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے خلاف نعریبازی ،محکمہ صحت کے مریض دشمن اقدامات قابل افسوس ہیںعلاج نہ ہونے سے دو معصوم بچے اور صدمے میں انکا والد فوت ہوگیا ہے : عبدالقیوم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں تھلیسمیا سینٹر کی بندش کے خلاف ورثہ کا مریض بچوں کے ہمراہ سول ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے خلاف سخت نعریبازی کی مریض کے ورثہ عبدالقیوم ،جاوید ،سنتوش اور دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے اقدامات عوام دشمن ہیں تھلیسمیا سینٹر کی بندش سے نہ صرف جیکب آباد بلکہ بلوچستان اور پنچاب سے آنے والے چارسو سے زائد مریض علاج سے محروم ہو گئے ہیں تھلیسمیا کے مریضوں سے سہولت چھیننے کی شدید مذمت کرتے ہیں محکمہ صحت مزید سہولت دینے کے بجائے مریضوں کو دی ہوئی سہولیات بھی چھین رہی ہے علاج نہ ہونے کی وجہ سے جیکب آباد کے محکمہ روینیو کا ملازم محمد علی کورائی کے دو معصوم بیٹا بیٹی فوت ہو گئے ملازم بھی صدمے میں چل بسا اسکا ذمہ دار محکمہ صحت ہے کئی بچوں کی طبعیت خراب ہو رہی ہے اگر انکا بروقت علاج نہ ہوا تو تھلیمیا کے مریض بچوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی مریضوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے تھلسیمیا سینٹر جلد بحال کرکے مریضوں کا علاج شروع کیا جائے ایم این اے ،ایم پی اے ،مشیر جیل خانہ جات ،پی پی چئیر مین اور چیف جسٹس نوٹیس لیں

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں