جیکب آباد میں پاگل کتے نے نوجوان کو کاٹ کر زخمی کردیا

منگل 27 جولائی 2021 17:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) جیکب آباد میں پاگل کتے نے نوجوان کو کاٹ کر زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں تگھیو کھوسو میں باولے کتے نے حملہ کرکے 20 سالہ نوجوان علی مراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جسے زخمی حالت میں بیسک ہیلتھ سینٹر باہوکھوسو منتقل کیا گیا جہاں ویکسین نہ ہونے پر نوجوان کو جیکب آباد منتقل کیا گیا، مذکورہ گاؤں میں چند روز پہلے بھی باولے کتے نے 3 بچوں کو کاٹ کر زخمی کیا تھا علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ کتامار مہم شروع کی جائے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں