جیکب آباد پولیس کی کارروائی، 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

منگل 27 جولائی 2021 17:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائی، 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میر پور برڑو تھانہ کی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 اشتہاری ملزمان عبدالرزاق برڑو، محمد صادق برڑو اور علی حسن برڑو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتار ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں