جیکب آباد میں یرقان کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد، ریلی نکالی گئی

بدھ 28 جولائی 2021 19:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) جیکب آباد میں یرقان کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد، ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں یرقان کے عالمی دن کے موقع پر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی جانب سے جمس اسپتال کے ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا منعقدہ سیمینار میں جمس اسپتال کے ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی، بعدازاں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام یرقان کے عالمی دن کے حوالے سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو، ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر عبدالغفار رند، ڈاکٹر رام چند اور دیگر مقررین نے آگاہی ریلی اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یرقان کے عالمی دن کو منانے کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کیوں کہ یرقان موذی اور جان لیوا مرض ہے اس مرض سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی بچا جاسکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گھر کے ایک فرد کا یرقان کے موذی مرض میں مبتلا ہونا تمام گھر کے افراد کو متاثر کرسکتا ہے اس حوالے سے یرقان کے بچاوّ کے لیے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے مراکز پر مفت ویکسین اور علاج کے لیے مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں عوام اس موذی مرض سے بچاوّ کے لیے اپنے قریبی ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے دفاتر سے یرقان کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں