جیکب آباد کی لیڈی ڈاکٹر سے ڈھائی لاکھ بھتہ طلب

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) جیکب آباد کی لیڈی ڈاکٹر سے ڈھائی لاکھ بھتہ طلب ،نہ دینے پر نقصان پہنچانے کی دھمکی،پی ایم اے کی مذمت ملزمان گرفتار نہ کئے گئے تو احتجاج ہو گا :ڈاکٹر اے جی انصاری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی معروف لیڈی ڈاکٹر اختیار مستوئی سے نامعلوم افرادکی جانب سے فون کرکے ڈہائی لاکھ بھتہ طلب کیا گیا ہے نہ دینے پر نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی ہے رابطہ کرنے پر لیڈی ڈاکٹر اختیار مستوئی نے بتایا کہ گزرشت پیر کو مجھے اورمیرے ملازم کو دھمکی آمیز فون موصول ہوا کہ ڈائی لاکھ جمع ہمیں دو اگر جلد نہ دئے تو پھر تمہاری کلینک اور تم سب کو اڑا دیا جائے گا پولیس کو نمبر اور وائیس میسج بھی دیا ہے لیکن تاحال پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی نہ میرا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے سخت پریشان ہوںلیڈی ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے اور دھمکانے کے واقع پر ڈاکٹروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے پی ایم اے سندھ کے نائب صدر ڈاکٹر اے جی انصاری نے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد کی سینئر گائناکالاجسٹ اور پی ایم اے جیکب آباد کی نائب صدر سے پیسوں کی زبردستی طلبی غنڈہ گردی ہے پولیس کو شکایت کے باوجود ملزمان گرفتار نہ کرنا افسوسناک ہے پولیس امن قائم کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر کو تحفظ فراہم کیا جائے اور دھکانے والوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ڈاکٹر اور شہری مجبور ہوکر روڈوں پر نکلیںگی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں