میڈ یا کو خبر کیوں دی جیکب آباد پولیس کا مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بجائے متاثر ہ شخص کو دھمکیاں

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) میڈ یا کو خبر کیوں دی جیکب آباد پولیس کا مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بجائے متاثر ہ شخص کو دھمکیاں،شہباز گوپانگ کا ایوان صحافت کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی واپڈا آفیس کے قریب گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی واردات کی خبر اور سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو دینے پر ایس ایچ او سول لائن برہم ہوگئے متاثر کو دھمکیاں دیں جس پر متاثر شہباز گوپانگ نے ایوان صحافت کے سامنے ایس ایچ او سول لائن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے اور ملزم کو گرفتارکرنے کے بجائے مجھے دھمکا رہی ہے کہ میڈیا کو چوری کی خبر کیوں دی شہباز گوپانگ نے ایس ایس پی سے نوٹس لیکر انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں