جیکب آباد،شہید پولیس اہلکار کے قاتل کی گرفتاری کے بعد ورثا کو دھمکیاں ، حکام سے تحفظ کا مطالبہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) شہید پولیس اہلکار کے قاتل کی گرفتاری کے بعد ورثا کو دھمکیاں ، حکام سے تحفظ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آٹھ ماہ قبل قتل کئے گئے پولیس اہلکار محمد حیات بازدانی کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنوا زولد عیسو گرگیج کی گرفتاری کے بعد شہید اہلکار کے ورثہ کو کیس سے دستبردار ہونے کے لئے دھمکیاں دی جا رہی ہیںشہید اہلکار کے بھائیوں محمد یعقو ب اور محمد یوسف بازدانی نے ایوان صحافت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہید بھائی کے قتل کیس میںنامزد ملزم عطامحمد گرگیج اور ہزار خان گرگیج ہمیں اور ہمارے رشتے داروں کو کیس سے دستبردار ہونے کے لئے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں آئی جی سندھ اور ایس ایس پی جیکب آباد کو تحریری درخواست بھی دی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کرکے دیگر ملزمان بھی گرفتار کئے جائیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں