جیکب آباد: پولیس نے ہندو نوجوان کو دوکان سے گرفتار کرکے گٹکے کا مقدمہ درج کر دیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) جیکب آباد پولیس نے ہندو نوجوان کو دوکان سے گرفتار کرکے گٹکے کا مقدمہ درج کر دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سٹی پولیس نے کاشی رام پل سے دوکان پر بیٹھے ہندو نوجوان سیتش کمار کو یہ کہہ کر گرفتار کرکے لے گئے کہ ضمانت کا لیٹر تھانے پر کیوں نہیں دیا ہے جس پرستیش کمار کے ورثہ وکیل کے ذریعے ضمانت کا لیٹر لیکر تھانے پہنچے تو پولیس نے گرفتار نوجوان کو غائب کر دیا سٹی پولیس نے ستیش کمار پر 11کلو گٹکے کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری ظاہر کی گئی ہے واضح رہے کہ ستیش کمار کو سٹی پولیس نے 10ستمبرکو گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا جوضمانت پر آزاد ہوا تو چار روز بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے ،ستیش کے وکیل کے مطابق عدالت نے ستیش کمار کی چار روز قبل چھ کلو گٹکا رکھنے کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی ضمانت کا لیٹر تھانے پر نہ جمع کرانے پر نوجوان کو دوبارہ دوکان سے اٹھایا گیا ضمانت کا لیٹر لیکر تھانے پہنچے تو پولیس نے نوجوان کو غائب کر دیا بعد میں 11کلو گٹکے میں دوبارہ گرفتار ی دکھائی ہے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں