علامہ راشد محمود سومرو بیس روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 19:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پی ڈی ایم سندھ کے صدر اور قائد سندھ جے یو آئی علامہ راشد محمود سومرو بیس روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ، مختلف ممالک کا دورہ کرینگے مذہبی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ، قائم مقام محمد اسلم غوری ہونگے، تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم سندھ کے صدر اور جے یو آئی سندہ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو بیس روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے، علامہ مختلف ممالک کا وزٹ کریں گے اور جے یو آئی کے ساتھیوں، مختلف جید علماء کرام اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے وہ سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک بھی جائیں گے ،ایسی پریس رلیز جے یو آئی سندھ کی مجلس عمومی کے رکن ڈاکٹر اے جی انصاری نے جاری کی ہے،قائد سندھ اپنی جگہ پر جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسلم غوری کو مقرر کیا ہے جنہوں نے اپنا تنظیمی کام شروع کر دیا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں