جیکب آباد بلدیہ نے تھرڈ پارٹی کے بنا ہی ٹھیکے نیلام کر دیئے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 19:39

جیکب آباد(آن لائن ) جیکب آباد بلدیہ نے تھرڈ پارٹی کے بنا ہی ٹھیکے نیلام کر دئے ،آکشن رول کی خلاف ورزی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کی جانب سے تھر ڈ پارٹی کے بنا ہی مویشی منڈی ،پارکنگ،سبزی فروٹ ،تھلہ ،گارا فیس کے ٹھیکے نیلام کر دئے ہیںجو کہ آکشن رول نمبر 11(6)2017کی خلاف ورزی ہے 24جون کو محکمہ بلدیہ کے منع نامے کے باوجود غیر قانونی طریقے سے ٹھیکے نیلام کرکے ڈائریکٹر کے احکامات تک کو نظر انداز کر دیا گیا ،نیلام کئے گئے ٹھیکوں کی وصولی بھی شہر میں کی جا رہی ہے ،سرکار کی جانب سے مقرر فیس سے کئی گنا زیادہ شہریوں سے وصولی کی جا رہی ہے معلوم ہوا ہے کہ مویشی منڈی میں بڑے جانورپر تین روپے جبکہ چھوٹے پر ڈیڑھ روپے ہے لیکن بڑے جانور پر ایک سو سے زائد اور چھوٹے جانور پر پچاس روپے فیس وصولی کی جاتی ہے سودا ہونے پر دو ہزار سے تین ہزار لئے جاتے ہیںجبکہ دیگر نیلام کئے گئے ٹھیکیوں میں بھی سرکاری ریٹ سے کئی گنازیادہ شہریوں سے ٹھیکیداروں کی جانب سے وصولی کی شکایات ہیں ٹھیکیدار کی جانب سے دی جانے والی رسید میں نہ ہی مہر لگی ہوتی ہے اور نہ ہی ٹھیکیدار کا نام ،مقرر فیس رابطی نمبر پرنٹ ہوتا ہے جو کہ قانونی طور پر غلط ہے اس سلسلے میں بلدیہ جیکب آباد کے ایڈ منسٹریٹر ذوالفقا ر دائو پوتہ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں