جیکب آباد، دستگیر کالونی کے رہائشیوں کا ایوان صحافت کے سامنے احتجاج

ہفتہ 18 ستمبر 2021 19:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) جیکب آبادکے دستگیر کالونی کے رہائشیوں کا ایوان صحافت کے سامنے احتجاج ،موٹر سائیکل سواروں نے بیٹے کو اغوا کی کوشش کی شکایت لیکرتھانے گئے تو ایس ایچ او نے فریادلینے کے بجائے دھمکایا اور کیس داخل نہیں کیا انصاف کیا جائے :یوسف اور نوید کی اپیل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی دستگیر کالونی کے رہائشی محمد یوسف پٹھان نے اپنے 17سالہ نوید کے ہمراہ ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاگزشتہ شب میرے بیٹے کو سول کورٹ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کی کارسواروں نے بچالیا موقع پر موجود پولیس اہلکار لیاقت کورائی کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا کہالیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی صبح ملزمان عمران بنگلانی اور دیگر نے گھر پر حملہ کرکے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیںفریاد لیکر سول لائین تھانے گئے تو ایس ایچ او نے رپورٹ درج کرنے کے بجائے دھمکایا اور ملزمان سے راضی نامہ کرنے کے لئے دبائو ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر صلح نہ کی تودونوں باپ بیٹے کو لاکپ کر دیا جائے گا یوسف پٹھان نے ایس ایس پی سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر انصاف کریں ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں