جیکب آباد میں شہید مرتضی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 19:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) جیکب آباد میں شہید مرتضی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی ضلعی دفتر میں تقریب کا انعقاد،کارکنان نے کیک کاٹا تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شہید میر مرتضی بھٹو کی 67ویں سالگرہ ضلعی دفتر میں منائی گئی اس سلسلے میں ایک تقریب کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن ندیم قریشی کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میںنور محمد منجھو،عبدالسمیع سومرو ،سلیم بروہی ،بابل کوریجو ،اکرم تھیم ،ریاض لاشاری ،حیدری کیہر ، عمران ابڑو اور دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں شہید مرتضی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،اس موقع پر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شہید مرتضی کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں