جیکب آباد:سیوریج نالوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ،محکمہ صحت میںکھلبلی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) جیکب آباد کے سیوریج نالوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ،محکمہ صحت میںکھلبلی ،اسلام آباد سے نگران کی آمد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سویریج نالے میں پولیو وائر س کی موجودگی کی تصدیق ہونے کی رپورٹ آنے کے بعد جیکب آباد کے محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے 20ستمبر کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے لئے اسلام آباد سے نگران ڈاکٹر مختیار بھیو جیکب آباد پہنچے ہیں معلوم ہوا ہے کہ اگست میںڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے جیکب آباد شہر کے صدر ڈسپوزل سے سیوریج کا نمونہ لیکر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کو بھیجا تھا جس کی ایک ہفتہ قبل ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کے انسداد پولیو کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عباس اعوان نے رابطے پر بتایا کہ پولیو وائرس کی سیوریج میں موجودگی کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسلام آباد اور کراچی سے ٹیمیں آئی تھیں جنہوں نے یوسی شاہ غازی ،لاشاری اور فیملی لائین کا دورہ کی ان کا کہنا تھا کہ پولیو وائلڈ وائرس نہیں یہ ویکسین ڈرائیوڈ وائرس ہے جس سے کوئی خطرے کی بات نہیں ہے کراچی اور اسلام آباد سے آنے والی ٹیموں نے مذکورہ یونین کونسل میں کوریج بہتر کرنے سمیت دیگر گائیڈ لائیں دی ہیں جس پر عمل کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں