جیکب آباد کی خزانہ آفیس میں ریجنل محتسب اعلی کی کھلی کچہری

پینشن ،رٹائرمینٹ ،جی پی فنڈ کے اجراء میں تاخیر کی شکایات

پیر 20 ستمبر 2021 23:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) جیکب آباد کی خزانہ آفیس میں ریجنل محتسب اعلی کی کھلی کچہری ،پینشن ،رٹائرمینٹ ،جی پی فنڈ کے اجراء میں تاخیر کی شکایات،20فیصد کمیشن دینے والوں کے کام جلد ہوجاتے ہیںہم سالوں سے خوار ہیںسائیلین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے خزانہ آفیس میں ریجنل محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ضلع اکائونٹ افسر عبدالرسول بھی موجود تھے پولیس ،محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کے رٹائر ملازمین،فوت ہونے والے ملازمین کی بیواہوں سمیت دیگر نے شکایات کے انبار لگا دئے پینشن ،رٹائرمینٹ اور جی پی فنڈ کے اجراء پر بھاری رشوت وصول کی جا رہی ہے بنا رشوت کے کوئی کام نہیں کیا جاتا خزانہ آفیس کا کرپٹ عملہ 20فیصد پینشن ،جی پی فنڈ اور رٹائرمنٹ پر رشوت وصول کررہا ہے جو پیسے دیتا ہے اس کا کام فورن کیا جاتا ہے اور دیگر کو خوا ر کیا جاتا ہے خزانہ آفیس کے رشوت نہ دینے والے کو چکر لگوائے جاتے ہیںخزانہ آفیس کے افسران مرضی سے دفتر آتے ہیں اکثر دفتر ویران ہوتا ہے ،نجی ہوٹلوں پر ڈیلنگ اور دفتر کام کیا جاتا ہے ایجنٹ خزانہ آفیس کے کرتا دہرتا بنے ہوئے ہیںرشوت خور عملے کے خلاف کاروائی کی جائے محتسب اعلی نے شکایت کنندگان سے درخواستیں وصول کیں اور مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں