جیکب آباد خزانہ آفس میں ریجنل محتسب اعلیٰ کی کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 20 ستمبر 2021 23:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) جیکب آباد خزانہ آفس میں ریجنل محتسب اعلیٰ کی کھلی کچھری، رٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین نے شکایات کے انبار لگا دئیے، خزانہ آفیس کے عملے پر رشوت کا الزام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے خزانہ آفیس میں ریجنل محتسب اعلیٰ زاہد حسین برڑو کی جانب سے کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچھری میں رٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین نے خزانہ آفیس کے عملے کے خلاف شکایات کا انبار لگا دئیے اور عملے پر رشوت خوری کے الزامات عائد کئے، اس موقع پر امتیاز حسین بہرانی نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد غلام علی تین سال قبل فوت ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک بہن کے نام پر پنشن نہیں کی گئی اور 60 ہزار روپے رشوت طلب کی جارہی ہے، پولیس اہلکار مشتاق جسکانی نے شکایت کی کہ آئی ڈی کھلوانے کے لیے خزانہ آفیس کے چکر کاٹ کر تھک گئے ہیں لیکن ابھی تک آئی ڈی نہیں کھولی جارہی، محکمہ تعلیم کے رٹائرڈ ملازم کریم بخش نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ رٹائرڈ ہوچکا ہوں لیکن ابھی تک پنشن کا کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں، محکمہ تعلیم کے ملازم ذاکر حسین نے کہا کہ جی پی فنڈ کے پیسوں کے لیے بلاجواز تنگ کیا جارہا ہے، حاضر سروس اور رٹائرڈ ملازمین نے محتسب اعلیٰ سے شکایت کی کہ خزانہ آفیس میں ایجنٹ مافیا سرگرم ہے اور کوئی کام بغیر رشوت نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ملازمین سخت پریشان ہیں، اس موقع پر ریجنل محتسب اعلیٰ زاہد حسین برڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچھری کا مقصد ملازمین کے مسائل کو سننا اور انہیں حل کرنا ہے خزانہ آفیس کے جن ملازمین کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں ان کے خلاف کاروائی کے لیے حکام کو لکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں