جیکب آباد پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی سامان سے بھری 4 کوچوں کو پکڑ لیا

منگل 21 ستمبر 2021 17:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) جیکب آباد پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی سامان سے بھری 4 کوچوں کو پکڑ لیا، لین دین کے بعد کوچوں کو چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس نے جیکب آباد ٹھل روڈ پر لاکڑا ہوٹل کے قریب کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی غیر قانونی سامان سے بھری 4 مسافر کوچوں کو جو بلوچستان سے پنجاب جارہی تھی پکڑ لیا، پولیس نے غیر قانونی سامان سے بھری 4 کوچوں کو پکڑ کر کئی گھنٹے اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا، معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان سے پنجاب جانے والی مسافر کوچوں میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور کوچوں کے اندر اور چھت کو سامان سے لوڈ کیا ہوا تھا جن میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی غیر قانونی سامان تھا، ذرائع کے مطابق پولیس نے لاکھوں روپیوں کی ڈیل کے بعد غیر ملکی سامان سے بھری کوچوں کو چھوڑ دیا، اس سلسلے میں ایس ایچ او صدر بشیر احمد مگسی نے رابطہ کرنے پر صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر بلوچستان سے پنجاب کے شہر صادق آباد جانے والی کوچوں کو روک کر تلاشی لی گئی لیکن پولیس کو جو اطلاع ملی تھی ایسا کوئی سامان کوچوں میں نہیں تھااس لیے پکڑی جانے والی کوچوں کو چھوڑ دیا ،دوسری جانب ملنے والی معلومات کے مطابق غیر ملکی سامان سے بھری کوچیں بلوچستان سے جیکب آباد میں داخل ہوکر پھر ٹھل شہر سے ہوتی ہوئی کندھکوٹ کے راستے پنجاب پہنچتی ہیں اور اسی راستے سے روزانہ کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں اسمگل کیا جاتا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں