جیکب آبا بلدیہ کے 14ملازمین کو مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر شوکاز نوٹس جاری

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) جیکب آبا بلدیہ کے 14ملازمین کو مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ، ملازمین نے آفیس کی تالا بندی کرکے احتجاج کیا جس پر وضاحت طلب کی ہے :سی ایم او تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کے 14ملازمین کو مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر سی ایم او جیکب آباد رفیق بلیدی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ملازمین سے تین روز میں جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے اس سلسلے میں سی ایم او رفیق بلیدی نے رابطے پر بتایا کہ بلدیہ ملازمین نے احتجاج کرکے دفتر کی تالا بندی کی جس پر 14سے زائد ملازمین کو شوکاز جاری کرکے وضاحت طلب کی ہے دوسری جانب سے شوکاز نوٹس ملنے پر بلدیہ ملازمین کا ایک اجلاس چیئر مین نصر اللہ ڈومکی، صدر سلیم پیچوہو کی صدارت میں ہوا جس میںعبدالفتاح سومرو ، زین شیخ ، حفیظ جکھرانی ، نواب لاشاری ، آصف غوری ، شفیق ابڑو، عبدالستار دہرپالی ، اعظم جمالی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوںنے کہا کہ سی ایم او نے 21ستمبر کو شوکاز نوٹس جاری کئے جو ہمیں23کو ملے ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے شوکاز دیکر نا انصافی کی گئی ہے لیکن ان ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی 23کو کمشنر لاڑکانہ اور شہید بی بی کے مزار ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس پر کمشنر کے حکم پر اے ڈی سی لاڑکانہ نے ڈی سی اور بلدیہ ایڈ منسٹریٹر کو خط لکھ کر جیکب آباد کے بلدیہ ملازمین کواضافی تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا ، لاڑکانہ سے واپس لوٹے تو ہمیں شوکاز دئے گئے جس کا جواب بھی سی ایم او کے پاس جمع کرایا ہے ہماری جدوجہد حق کے لئے جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں