جیکب آباد میں آئس کی فروخت ، نوجوان نسل نشے کی لت میں تیزی سے مبتلا ہونے لگی

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) جیکب آباد میں آئس کی فروخت ، نوجوان نسل نشے کی لت میں تیزی سے مبتلا ہونے لگی ، ایکسائیز ، پولیس کی مجرمانہ خاموشی سے منشیات کی فروخت ہونے لگی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے مختلف علاقوںمیں آئس نشے کی فروخت ہونے کی شکایات ملی ہیں آئس جیسے خطرناک نشے کی لت میں شہر کے نوجوان تیزی سے مبتلا ہونے لگے ہیںمحکمہ ایکسائیز اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے منشیات کھلے عام شہر میںفروخت ہونے لگی ہے ، جان جیکب قبرستان ، جوش فٹبال گرائونڈ ، پتھر موڑ کے قریب سرکاری عمارت سمیت دیگر علاقوں میںنوجوانوں کی بڑی تعداد آئس ، چرس ، افیوں اور دیگر نشہ کرتے ہوئے نظر آئے گی ، قومی امن کونسل کے راشد بلیدی ، خالد اور دیگر نے شہر میں منشیات کے سرعام فروخت اور استعمال پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد کے سٹی ، صدر ، سول لائین ، ائیرپورٹ تھانے کی حدود میں منشیات کی فروخت دن رات کی جاتی ہے پولیس کاروائی کے بجائے اپنا حصہ لیکر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے پولیس کے غفلت کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کا شکار ہو رہی ہے چند پولیس اہلکار منشیات کی فروخت میں بھی ملوث ہیں آرمی چیف ، وزیر اعظم عمران خان ، گورنر سندھ ، آئی جی سندھ ،نوٹس لیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں