جیکب آبادپولیس کا پی ٹی آئی کے حامی فولاد لہر کے گھر پردھاوا ، گرفتار ، منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) جیکب آبادپولیس کا پی ٹی آئی کے حامی فولاد لہر کے گھر پردھاوا ، گرفتار ، منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ ، فولاد لہر کے گھر کے قریب سے اسلح ملا ، تفتیش کے لئے بلایا تھا ،پولیس ترجمان، سی آئی اے پولیس کی غلطی سے تصویر وائر ل ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سی آئی اے پولیس نے گزشتہ شب گڑھی خیرو میں پاکستان تحریک انصاف کے حامی فولاد لہر کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فولاد خان کو گرفتارکرکے لے گئے پولیس کی جانب سے فولاد خان لہر کو اسلح اور منشیات سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کرکے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی گئی جس میں فولاد لہر کھڑے ہیں جبکہ سی آئی اے انچارج علی حسن مہر کرسی پر موجود ہے اور سامنے میز پر اسلح اور منشیات پڑی ہے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے فولاد لہر کو آزاد کر دیا گیا اس سلسلے میںرابطے پر جیکب آباد پولیس کے ترجمان شمس ڈہر نے بتایا کہ فولاد لہر کو تفتیش کے لئے بلایا تھا اسلح کے متعلق پوچھا اور چھوڑ دیا ، تفتیش کے لئے بلانے والے کی اسلح کے ساتھ تصویر لیکر سوشل میڈیا پر وائر کیسے ہوئے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ یہ سی آئی اے پولیس کی غلطی ہے ہماری طرف سے تو کوئی تصویر یا پریس ریلیز جاری نہیں ہوئی ، جیکب آباد پولیس کو سیاسی مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے لئے استعمال کرنے کی شکایات معمول بنتی جا رہی ہیںاس سے قبل ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی کا نام سو د خوروں کی فہرست میں دیکر چند منٹوں کے بعد واپس لیا گیا جس پر ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے نجی ہوٹل اور پنچائتی ہال جاکر اس واقع پر معذرت کیاور اب پی ٹی آئی حامی فولاد لہر کو گرفتار کرکے اسلح اور منشیات کے ساتھ تصویر لیکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے بعد آزاد کیا گیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں