جیکب آباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد ، شہر گلی محلے رنگ برنگی برقی قمقموں سے سج گئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 20:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) جیکب آباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد ، شہر گلی محلے رنگ برنگی برقی قمقموں سے سج گئے ، مرحبا یا مصطفی کی صدائوں سے شہر گونج اٹھا ، نعتیہ محافل اور اجتماعات کا انعقاد سیرت مصطفی بیان کی جانے لگی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کی خوشی میںمحبان مصطفی کی جانب سے شہر گلی محلوں کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے اور روز مختلف تنظیموں کی جانب سے روز ریلیاں نکالی کر شافع محشر رحمت العالمین ﷺسے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے شہر مرحبا یا مصطفی کی صدائوں سے گونج اٹھا ہے مختلف علاقوںمیں نعتیہ محافل اور اجتماعات کا انعقاد کرکے علماء کرام سیرت مصطفی بیان کرکے شرکا کو جھوما رہے ہیںاتحاد اہلسنت کی جانب سے ڈی سی چوک پر میلاد کی استقبالیہ کیمپ قائم کی گئی ہے جبکہ سنی پارٹی پاکستان کی طرف سے روز ریلیاں اور میلاد کے جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں، مختلف اجتماعات سے سید امیر علی شاہ ، عبدالخالق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی ولات کی خوشی منانا سعادت ہے اللہ پاک نے خاتم المرسلین کی ذکر کو بلند کیا ہے ، حضرت محمد مصطفی سے محبت نجات کا ذریعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں