جیکب آباد میں تیز رفتار کار نے معذور کو کچل کر ہلاک کردیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 20:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) جیکب آباد میں تیز رفتار کار نے معذور کو کچل کر ہلاک کردیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود زیرو پوائنٹ بائی پاس کے مقام پر ایک تیز رفتار کار نے وہیل چیئر پر بیٹھے معذور کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میںجیکب آباد کے جوڑیا چوک کا رہائشی معذوراشرف علی جتوئی موقع پر ہی فوت ہوگیا، حدود کی پولیس نے پہنچ کر فوت ہونے والے معذور کی لاش سول اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر آباد تھانہ کی پولیس نے بتایا کہ اشرف علی جتوئی جسمانی معذور تھا وہ وہیل چیئر پر بھیک مانگتا تھا تیز رفتار کار کے ٹکر سے فوت ہوگیاکار کو اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ادھر معذور اشرف علی جتوئی کے حادثے میں فوت ہونے پر شہریوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے سوشل میڈیا پر مختلف شہریوں نے معذور اشرف علی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جسمانی معذور ضرور تھا لیکن ایک زندہ دل انسان تھاوہ کمال گفتگو کا فن رکھتا ہے جو بھی اس سے ایک بار ملتا تھا اسی کا ہوجاتا تھا،عبدالمجید سرکی نے لکھا کہ اشرف علی وزیر اعظم عمران خان کا دیوانہ تھا وہ ہر وقت اسی کے نعرے لگاتا تھا ایک بار ایک شخص نے اسے پیپلز پارٹی کے حق میں نعرہ لگانے کے عیوض پیسے دینے کی آفر کی لیکن اس نے پیسوں کی آفر ٹھکرا دی وہ خوددار انسان تھا۔ شہریوں نے اشرف علی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں