جیکب آباد میں دیور نے گھریلو تنازعہ پر بھابھی پر تیز پھینک دیا،ملزم گرفتار

جمعہ 15 اکتوبر 2021 20:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) جیکب آباد میں دیور نے گھریلو تنازعہ پر بھابھی پر تیز پھینک دیا، بھابھی زخمی ، ہسپتال منتقل ، ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں دیور کی جانب سے بھابھی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ہوا ہے، پولیس اور علاقہ مکینوں کے مطابق سٹی تھانہ کی حدود میں واقع میڈیسن مارکیٹ میں دیور بھیشم کمار نے اپنی بھابھی ریٹا زوجہ درشن پر تیز اب چھڑک دیا جس کے باعث ریٹا کماری زخمی ہو گئی جسے کراچی کی ہسپتال لے جا یا گیا ، ریٹا کماری کا منہ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے ورثہ کی جانب سے واقع کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم دیور بھیشم کما ر کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کاآڈیو کے ذریعے اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس میںبھیشم کمار کا کہنا تھا کہ بھابھی کے روز روز کے جھگڑے سے پریشان تھا اور تنگ آکر ایسا اقدام کیا ، سٹی پولیس نے رابطے پر بتایا کہ زخمی خاتون کوکراچی منتقل کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ورثہ کے آنے کے بعد واقع کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں