جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈومیسائل جاری نہ کرنے پر نوجوان کا احتجاج

جمعہ 15 اکتوبر 2021 20:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈومیسائل جاری نہ کرنے پر نوجوان کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈومیسائل جاری نہ کرنے پر جان محمد کالونی کے رہائشی نوجوان نیاز ٹالانی نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے چکر لگوائے جا رہے ہیںڈومیسائل جاری نہیں کیا جا رہا نادرا کی فیس اور تمام کوائف مکمل کرکے دی ہیں ، عملہ کہتا ہے کہ ڈی سی کی دستخط نہیں ہوئی بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے ، کمشنر لاڑکانہ اس کا نوٹس لیکر کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں