جیکب آباد میں بدامنی کے خلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) جیکب آباد میں بدامنی کے خلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ مولانا عبدالجبار رند ، محمد امین جکھرانی ، نیاز احمد کھوسو کی قیادت میں ضلعی دفتر سے نکالا گیا مظاہرین نے بدامنی اور پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی، اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں گزشتہ روز ایس ایس پی ہائوس کے سامنے سے مسلح افراد عظیم پہنور سے سی ڈی موٹر سائیکل چھین کر باآسانی فرارہو گئے چوریوں کی وارداتیں معمول بن گئی ہیںاور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کیاکہ مسروقہ موٹر سائیکلیںبرآمد کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر ہ بڑھایا جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں