جیکب آباد میں گیس کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج

پیر 22 نومبر 2021 23:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) جیکب آباد میں گیس کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، مظاہرین کے گیس حکام کیخلاف نعرے تفصیلات کے مطابق شیدی محلہ کے مکینوںانیس احمد قربان اورد یگر نے گیس کی بندش پر پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا، احتجاج میں اسکول کے بچوںنے بھی شرکت کی اور گیس حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہموسم سرما کے شروع ہوتیہی گیس کی بندش نے سر اٹھا لیا ہے ہمارے علاقے میں تو کئی عرصے سے گیس فراہم نہیں کی جارہی گیس کی عدم فراہمی پر معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے گیس نہ ہونے پر گھریلو صارفین سخت مشکلات میں مبتلا ہوچکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کے بھاری بھرکم بلز کی ادائیگی کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی، مظاہرین نے جلد از جلد گیس کی بحالی کی مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں