جیکب آباد ،فری آئی کیمپ کے پہلے روز 50 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا

بدھ 24 نومبر 2021 17:47

جیکب آباد ۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 24 نومبر2021ء) :جیکب آباد میں سگا کی جانب سے  لگائے گئے فری  آئی کیمپ کے  پہلے روز 50 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا  ۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں سندھ گریجوئیٹ ایسو سی ایشن  کی جانب سے دو روزہ  آنکھوں کا فری کیمپ ہائے اسکول ٹھل ون منعقد کیا گیا جس میں پہلے روز مختلف علاقوں سے آنے والے 160 غریب مرد اور عورتوں کا ماہر امراض چشم ڈاکٹر ز نے مفت معا ئینہ  کیا اور ادویات فراہم کیں جبکہ 50 افراد کی آنکھوں کا آپریشن بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں