قومی کانفرنس کی کامیابی کے لیے ضلع جیکب آباد کے ایک سو سے زائد شہروں اور گاؤں کے دورے مکمل

جمعرات 25 نومبر 2021 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) 27 نومبر کو لاڑکانہ میں ہونے والی تاریخی قومی کانفرنس کی کامیابی کے لیے ضلع جیکب آباد کے ایک سو سے زائد شہروں اور گاؤں کے دورے مکمل، پانچ سو گاڑیوں کا بڑا قافلہ کانفرنس میں شرکت کرے گا، مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما خطاب کرینگے، کانفر نس نااہل حکمرانوں کے خلاف ریفرینڈم ہوگا امیر ڈاکٹر اے جی انصاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 27 نومبر کو وطن دوست عالم شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں تاریخی قومی کانفرنس کی کامیابی اور تیاری کے سلسلے میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، سید عبدالباسط شاہ، مولانا عبدالجبار رند، مولانا سلیم اللہ بروہی، حاجی محمد عباس بنگلانی، ڈاکٹر خلیل احمد کھوسو، عبداللہ عباس نوناری اور دیگر نے ضلع جیکب آباد کے ایک سو سے زائد چھوٹے بڑے شہروں اور گائوں کے دورے مکمل کرلیے ہیں، اس موقع پر جیکب آباد، ٹھل، گڑہی خیرو، کریم بخش، میرپور، دائوجہانپور، لوگی، آباد، جونگل، مولاداد، توج، بختیارپور، رندواہی اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا، اس موقع پر جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر نے تقاریر میں کہاکہ لاڑکانہ کی شہید اسلام کانفرنس میں ضلع جیکب آباد سے پانچ سو گاڑیوں کا قافلہ شرکت کرے گااور یہ سندھ کی تاریخ کی بڑی کامیاب کانفرنس ہوگی جس سے ملک اور ملت کے لئے دور رس نتائج نکلیں گے، کانفرنس میں لاکھوں عوام شرکت کرکے ناجائز حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں