جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا مہنگائی کے خلاف احتجاج ،کارکنان کا شہر کے راستوں پر مارچ

جمعرات 25 نومبر 2021 19:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا مہنگائی کے خلاف احتجاج ،کارکنان کا شہر کے راستوں پر مارچ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع آرگنائزنگ کمیٹی جیکب آباد کی جانب سے شہر کے اہم مسائل حل نہ ہونے کے خلاف نور محمد منجھو، عبدالسمیع سومرو ، سلیم بروہی ، نظیر احمد لاشاری ، سعید بروہی ، نثار ٹانوری ، ریاض لاشاری ، بابل کوریجو، محمد علی کربلائی ، حیدری کیہر کی قیادت میں ضلعی دفتر سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان اور شہریوں نے بھی شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر مہنگائی نامنظور ، بدامنی ختم کرو، گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ بند کرو کے نعرے درج تھے مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے جارہے، بدامنی، بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں حکمرانوں عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عوام فاقوں پر مجبور ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو اب بیدار ہونا ہوگا اور کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرنے کے لیے الیکشن میں اہل اور ایماندار لوگوں کو ووٹ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ محترمہ غنویٰ بھٹو ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں