جیکب آباد میں غیرت کے نام پر5بچوں کی ماں قتل

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر5بچوں کی ماں قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب مبارکپور تھانہ کی حدود گاؤں حرمت کیھر میں 5 بچوں کی ماں 35 سالہ مسمات سبھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے، ملنے والی اطلاعات کے مطابق خاتون کو اس کے سوتیلے بیٹے، شوہر اور دیوروں نے ملکر غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، حدود کی پولیس نے خاتون کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی ہے، قتل ہونے والی خاتون کے والدہ مسمات رانی کیھر نے کہا کہ میری بیٹی پر اس کا شوہر، دیور اور سوتیلے بیٹے تشدد کرتے تھے میری بیٹی پر کاری کارو کا الزام بے بنیاد ہے انہوں نے آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ ملوث قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں