گڑہی خیرو میں نامعلوم افراد نے دھان کی فصل کی ڈھیری کو آگ لگا دی، 3 سو من چاول کی ڈھیری جل کر خاکستر

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) گڑہی خیرو میں نامعلوم افراد نے دھان کی فصل کی ڈھیری کو آگ لگا دی، 3 سو من چاول کی ڈھیری جل کر خاکستر، متاثرین کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے گاؤں مرید خان بھٹی میں نامعلوم افراد نے محمد صالح بھٹی کے دھان کی فصل کی ڈھیری کو آگ لگا دی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دھان کی ڈھیری کو اپنی لپیٹ لیا اور ڈھیری مکمل جل کر خاکستر ہوگئی، ملزمان ڈھیری کو آگ لگا کر فرار ہوگئے، متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 3 سو من سے زائد چاول کی ڈھیری کو آگ لگا کر ضائع کردی ملزمان نے ہماری سال بھر کی محنت کو جلا کر رکھ میں تبدیل کردیا اور ہمیں لاکھوں روپیوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں