جیکب آباد: قومی حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی کا عمل 38روز میں مکمل

B441پولنگ اسٹیشن کی دوباری گنتی میںپی ٹی آئی امیدوار کو 3851کی برتری،31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر غائب،الیکشن کمیشن کی غائب بلیٹ پیپر ڈھونڈنے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت

بدھ 19 جنوری 2022 23:01

جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی کا عمل 38روز میں مکمل ،441پولنگ اسٹیشن کی دوباری گنتی میںپی ٹی آئی امیدوار کو 3851کی برتری،31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر غائب،الیکشن کمیشن کی غائب بلیٹ پیپر ڈھونڈنے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی کا عمل رٹرننگ افسر کی نگرانی میں مکمل ہو گیا ہے 44aپولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی میں بھی پی ٹی آئی امیدوار محمد میاں سومرو کو برتری حاصل ہوئی ہے 472پولنگ اسٹیشن میں سے 441پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار ّ83038ووٹ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز جکھرانی کی79187ووٹ ہوئے ہیںجس کے تحت پی ٹی آئی امیدوار کو 3851ووٹوں کی برتری حاصل ہے دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار کے 3117اور پیپلز پارٹی امیدوار کے 2612ووٹ خارج ہوئے ہیںجبکہ 31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر غائب ہیںغائب 31پولنگ اسٹیشن کے فارم 45میں پی ٹی آئی امیدوار محمد میاں سومرو کے 6227اور پیپلزپارٹی امیدوار کے 5086ووٹ رکارڈ میں میں موجود ہیںاس سلسلے میں رابطے پر پی ٹی آئی امیدوار محمدمیاںسومر وکے وکیل محمد عظیم سومرو نے رابطے پر بتایا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس میں پی ٹی آئی امیدوار محمدمیاںسومرو نے کامیابی حاصل کی ہے ،31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر غائب ہیں جنکو ڈھونڈنے کے لئے الیکشن کمیشن نے چار ہفتے کی مہلے مانگی ہے کیونکہ بلیٹ پیپر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے انہوں نے بتایا کہ 31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر کے فارم 45ہمارے پاس موجود ہے جس میں محمد میاں سومرو کو 1141ووٹو ں کی برتری حاصل ہے

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں